Main Menu

واجبات ادا کردیئے ،اب سونے کا تمغہ لاﺅ:صدر پی ایچ ایف

ایشیائی کھیلوں کے آغاز سے دس روز قبل پاکستان ہاکی کا ایک بحران ٹل گیا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)نے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے مکمل واجبات ادا کردیئے تاہم ساتھ ہی صدر پی ایچ ایف کھلاڑیوں اور آفیشلز کو باور کرایا ہے کہ پی ایچ ایف نے عہد پوراکردیا، اب کھلاڑی وعدہ پورا کریں اور گولڈ میڈل جیت کر لائیں۔
ترجمان پی ایچ ایف کے مطابق پی ایچ ایف کے صدربریگیڈئیر (ر) خالد سجاد نے ایشین گیمز سے قبل کھلاڑیوں اور آفیشلز کے بقایا جات ادا کرنے کا وعدہ پورا کردیا ہے ، انہوںنے ذاتی حیثیت میں فنڈز کا انتظام کیا ہے اور کھلاڑیوں اور آفیشلز کے واجبات ان کے اکاﺅنٹس میں منتقل کر دیئے۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑی ایشین گیمز میں بھارت کو ہرا کر قوم کو تحفہ دیں، انہوں نے کہا کہ فنڈز کے حوالے سے اسپانسرز کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، قومی کھیل میں بہتری کیلئے نجی سیکٹر سے مدد لے رہے ہیں۔ایشیائی کھیلیں اٹھارہ اگست سے انڈونیشیا میں شروع ہو رہی ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164