Main Menu

ارض پاک کے شاہینوں کی یوم آزادی پر خوب سج دھج

عام پاکستانیوں کی طرح پاکستان کے کھیلوں کے ستاروں نے بھی بہترواں یوم آزادی خوب سج دھج کر منایا۔

پاکستا ن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس موقع پر ایک خصوصی پیغام میں پاکستان کو نور سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نور ہے اور نو ر کو زوال نہیں۔

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں آٹھ ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے شعیب ملک نے اس موقع پر جمشید جنید کی پاکستانی پرچم والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی محسوس ہورہی ہے ،اللہ ان پر اپنی رحمتیں فرمائے۔ آل راﺅنڈر محمد حفیظ نے پاکستانی پرچم کے رنگوں والے لباس میں ملبوس اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر بنا کر شیئر کیں۔

خاتون کرکٹر کائنات امیتاز نے سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے کہا کہ آیئے مل کر پاکستان کو قابل فخر بنائیں۔

ان کے علاوہ خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف اور مرد کھلاڑیوں حسن علی، سعید اجمل،شاداب خان،سہیل تنویر، یونس خان اور عمران خان نے بھی یوم آزادی کے حوالے سے اپنے پیغامات سوشل میڈیا پر نشر کیئے۔

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ جس میں نجم سیٹھی، مدثر نذر، ہارون رشید وغیر ہ نے شرکت کی۔

ادھر انڈونیشیا میں موجود پاکستانی ہاکی ٹیم نے یکجا ہو کر یوم آزدی کا کیک کاٹا اور آواز لگائی کہ آئیں سب مل کر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔

پاکستان فٹ بال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے بھی قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اللہ سے دعاہے کہ ہمارا پرچم بلند سے بلند تر ہو اور پاکستان مزید ترقی کرے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*