Main Menu

ایشیائی کھیلیں: پاکستان کا بھاری بھرکم دستہ کتنے تمغے جیت پائے گا؟

اٹھارھویں ایشین گیمز کی رنگارنگ افتتاحی تقریب ہفتہ کو انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں منعقد ہوئی جس میں فنکاروں کی جانب سے زبردست پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ نامور گلوکاروں کی گائیکی نے تقریب کو چار چاند لگا دیا۔مرکزی سٹیڈیم میں براعظم ایشیا کے چھ ہزار ایتھلیٹس نے مارچ پاسٹ کیا اور شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔

افتتاحی تقریب میں پاکستانی دستے کی قیادت ہاکی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کی۔وہ قومی پرچم تھام کرسٹیڈیم میں داخل ہوئے۔پاکستانی دستہ تین سو انسٹھ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہے جن میں دو سو سولہ مرد اور چالیس خواتین کھلاڑی شامل ہیں۔

ایشین گیمز میں پاکستان 35کھیلوں میں حصہ لے گا۔پاکستان کے مرد کھلاڑی35کھیلوں جبکہ خواتین کھلاڑی 15کھیلوں میں حصہ لیں گی۔

پاکستان کی سب سے زیادہ امیدیں ہاکی ٹیم سے وابستہ ہیں۔اس کھیل میں پاکستان نے آخری بار دو ہزار دس میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔ علاوہ ازیں پاکستان پہلوانی اور سکواش میں بھی تمغے جیتنے کی صلاحت رکھتا ہے۔

پاکستان نے پہلی مرتبہ انیس سو چون میں ایشین گیمز میں شرکت کی تھی اور اب تک مجموعی طور پر چوالیس طلائی تمغے جیت رکھے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*