Main Menu

ایشیائی کھیلیں:کبڈی ٹیم کی بدولت پاکستان پہلا تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب

انڈونیشیا میں جاری ایشیائی کھیلوں میں پاکستان اپنا پہلا تمغہ جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

جمعرات کو پاکستانی کبڈی ٹیم فائنل میں پہنچنے میں تو کامیاب نہیں ہو سکی تاہم اس نے کانسی کا تمغہ جیت کر پاکستانی دستے کی لاج رکھ لی ۔ تین سو سے زائد ایتھلیٹس کے پاکستانی دستے کی جانب سے حاصل کیا جانے والا یہ پہلا تمغہ ہے۔

قومی کبڈی ٹیم نے ابتدائی مقابلوںمیں شاندارکھیل پیش کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں اسے جنوبی کوریا کی ٹیم نے چوبیس کے مقابلے میں ستائیس پوائنٹس سے شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں ایران نے بھارت کو ہرا کر فائنل کھیلنے کا پروانہ حاصل کیا۔

پاکستانی کبڈی ٹیم ناصر علی،وسیم سجاد، محمد ندیم،محمد رضوان، عابد حسین،وقار علی، تحسین اللہ،عثمان زادہ، مدثر علی،کاشف رزاق، محمد عمران اورحسن رضا پر مشتمل تھی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*