Main Menu

ایشیائی کھیلیں:قوم کی بیٹی کاہم وطنوں کے لیئے کانسی کے تمغے کا تحفہ

اٹھارویں ایشیائی کھیلوں میں کراٹے کے مقابلوں میں پاکستانی خاتون کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت کر ہم وطنوں کو خوش کر دیا۔ پاکستان کی اس بیٹی19 سالہ نرگس نے 68 کلوگرام سے زائد وزن کی کیٹیگری مقابلوں میں قوم کو کانسی کے تمغے کا تحفہ دیا۔

ہفتے کو کانسی کے تمغے کے لیے کھیلے گئے میچ میں نرگس نے نیپال کی کارکی ریتا کو 3-1 سے شکست دیاس سے قبل بدقسمتی سے نرگس سیمی فائنل مقابلے میں چین کی گاومین گمینگ سے شکست کھانے کے باعث سونے کے تمغے کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
حالیہ ایشیائی کھیلوں میں پاکستان کا یہ دوسرا کانسی کا تمغہ ہے، اس سے قبل پاکستان کی کبڈی کی ٹیم نے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
یاد رہے کہ نرگس نے گذشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

واضح رہے کہ ایشین گیمز میں چین اب تک 71 طلائی اور مجموعی طور پر 149 تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ جاپان 108 تمغوں کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا 82 تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔میزبان انڈونیشیا نے اب تک 38 تمغے حاصل کیے ہیں اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164