Main Menu

ایشیائی کھیلیں: پاکستان کے ارشد ندیم نیزہ بازی میں کانسی کے تمغے کے مالک

انڈونیشیا میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ یہ پاکستان کا اس ایونٹ میں تیسر ا تمغہ ہے اور حاصل کردہ تینوں تغمے کانسی کے ہیں۔ پاکستان اس سے قبل کراٹے اور کبڈی میں کانسی کا تمغہ جیت چکا ہے۔

پیر کو ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں دوران ارشد ندیم نے جیولین تھرو ( نیزہ بازی)کی کیٹیگری میں 80.75 میٹر دو نیزہ پھینک کر کانسی کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔
انہی کھیلوں میں پاکستان کے نقیب اللہ مکا بازی( باکسنگ )کے چھپن کلو گرام کیٹگری کے مقابلوں میں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ پری کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھوٹان کے دھورجی نیما کو شکست سے دوچار کیا۔

کوارٹرفائنل میں ان کا مقابلہ چینی حریف سے ہو گا۔ پاکستان کے دو مکا بازی پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں ہار گئے۔

پاکستان ٹیم کا سونے کا تمغہ جیتنے کا خواب پاکستانی ہاکی ٹیم شاید پورا کر دے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*