Main Menu

ایشیائی کھیلیں: پاکستان اور جاپان کا سیمی فائنل جمعرات کو ہوگا

پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم نے ایشیائی کھیلوں کے ہاکی مقابلوں میں گروپ بی کے اپنے پانچویں اور آخری میچ میں برادر ملک بنگلہ دیش کو پانچ صفر سے شکست دے دی۔

یاکستان جو پہلے ہی سیمی فائنل میں پہنچ چکا ہے، کی لگاتار پانچویں کامیابی ہے ۔

جمعرات کو سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ جنوبی کوریا کو غیر متوقع شکست سے دوچار کرنے والے جاپان سے ہو گا۔

دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور ملائیشیا آمنے سامنے ہوں گے۔

منگل کو جکارتہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے گئے گروپ بی کی میچ میں پاکستان کی جانب سے مبشر علی اور محمد عتیق نے دو ، دو گول بنائے جبکہ علی شان نے ایک گول سکور کیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تھائی لینڈ،اومان ،انڈونیشیا اورازبکستان کو شکست دے چکاہے۔ پاکستان نے پانچ میچوںمیںپندرہ پوائنٹس بنائے اوراس کے گولوں کا فرق چوالیس پلس رہا ۔

دوسری جانب انہی کھیلوں کے والی بال ایونٹ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہرا دیا۔پاکستان نے بھارت کو تین ایک سے شکست دے کر میچ اپنے نام کیا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164