Main Menu

امریکی خاتون اولمپیئن فریضہ حج کی ادائیگی پرشاداں

حج کا فریضہ ادا کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہے۔امریکی مسلمان خاتون اولمپیئن ابتہاج محمدکی حج کی سعادت حاصل کرنے کی خواہش پچھلے دنوں پوری ہوگئی جس پر وہ شاداں ہیں۔
بتیس سالہ ابتہاج محمد سکارف پہن کر شمشیرزنی کرتی ہیں۔ اس کھیل میں دو ہزار سولہ کے اولمپک مقابلوں میں انہوں نے اپنے ملک کے لیئے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ ابتہاج کا حج کی ادائیگی کے حوالے سے کہنا ہے کہ حج کرنا ان کی زندگی کا سب سے یادگار لمحہ تھا،الفاظ میرے ان جذبات کو بیان نہیں کرسکتے جو اس وقت میرے دل میں موجود ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک

پیغام میں یہ دعا بھی کی کہ اللہ سب کو حج ادا کرنے کی توفیق دے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*