Main Menu

ایشیائی کھیلیں:پاکستان اور بھارت ہاکی فائنل کی دوڑ سے باہر

اٹھارویں ایشیائی کھیلوں کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان ہاکی ٹیم جاپان کے خلاف سیمی فائنل میں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے خارج ہو گئی۔

پاکستان ٹیم اس میچ کے لیئے فیورٹ تھی لیکن جاپان نے دوسرے ہاف میں کیئے جانے والے اکلوتے گول کی بدولت پاکستان کو شکست دے کر فائنل کے لیئے کوالی فائی کر لیا۔

دوسرے سیمی فائنل میں ملایشیا نے بھارت کو حیران کن شکست سے دوچار کر فائنل کھیلنے کا حق حاصل کر لیا۔بھارت اور ملائشیا کا مقابلہ مقررہ وقت پر دو دو گول سے برابر رہا جس کے بعد پینلٹی سٹروکس پر فیصلہ چھ کے مقابلے میں سات گول سے ملائیشیا کے حق میں رہا۔

اب پاکستان کا یکم ستمبر کو کانسی کے تمغے کے لیئے بھارت سے مقابلہ ہو گا۔

جمعرات کو کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان کو پورے میچ میںدو پینلٹی کارنر ز ملے لیکن کوئی گول نہ بن سکا۔

اس ناکامی پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری شہباز سنیئر نے بھی مایوسی کا اظہار کیاہے۔ پاکستانی قوم نے ہاکی ٹیم سے بڑی امیدیں باندھ لی تھیں۔ بھاری بھرکم تنخوا پر غیر ملکی کوچز حاصل کیئے گئے اور انڈونیشیا روانگی سے قبل پاکستانی ہاکی فیڈریشن نے احتجاج کرنے والے قومی کھلاڑیوں کے واجبات بھی ادا کر دیئے لیکن یہ نوازشات کسی کام نہ آئیں اور سونے کا تمغہ جیتنے کا خواب چکنا چور ہو گیا۔

تیسری پوزیشن کے میچ میں بھارت کو ہرا کر پاکستانی ٹیم اپنے شائقین کے چہروں پر چھائی اداسی کو ختم کر سکتی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164