Main Menu

بھارت کی انگلستان میں پھر پٹائی: ٹیسٹ سیریز میں تین ایک کی ناکامی

سٹار آل راﺅنڈر معین علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلستان نے بھارت کو چوتھے ٹیسٹ میں ساٹھ رنز سے شکست دے کر ٹیسٹ سیریز تین ایک سے جیت لی۔

اتوار کو ساوتھمپٹن ٹیسٹ کے چوتھے دن بھارت کو کامیابی کے لیے مجموعی طور پر 245 رنز کا ملا لیکن پوری بھارتی ٹیم انگلش گیند بازوں خاص طور پر معین علی کی گھومتی گیندوں کے سامنا نہ کر پائی اور184 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

پہلی باری میں پانچ آﺅٹ کرنے والے معین علی نے دوسری اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کی۔انہوںنے کپتان کوہلی کی اہم وکٹ بھی حاصل کی۔

معین نے انگلستان کی پہلی باری میں عمدہ بلے بازی بھی کی،اس عمدہ آل راﺅنڈ کارکردگی پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دونوں ٹیمون کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ اوول میں 7ستمبر سے کھیلا جائے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*