Main Menu

ساف فٹ بال کپ : پاکستانی ٹیم ریکارڈ بہتر بنانے کے لیئے پر عزم

بارہویں ساف فٹ بال کا چار ستمبر سے بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں آغاز ہو رہا ہے جہاں ایونٹ کے پہلے روز میزبان بنگلہ دیش اور بھوٹان کے علاوہ پاکستان اور نیپال کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔

ایونٹ میں جنوبی ایشیا کی سات ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہوں دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پاکستان گروپ اے میں جہاں تین اور ٹیمیں میزبان بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال اس کے ساتھ شریک ہیں۔ گروپ بی بھارت،سری لنکا اور مالدیپ پر مشتمل ہے۔

پاکستان نے حال ہی میں ختم ہونے والی ایشیائی کھیلوں میں نیپال کو ایک سخت مقابلے کے بعددو ایک سے شکست دی ۔یہی ایک وجہ ہے کہ پاکستان ٹیم ساف چیمپئن شپ میں اپنا ریکارڈ بہتر بنانے کے لیئے پرعزم ہے۔

پاکستان کے اگلے دو میچ بمقابلہ بنگلہ دیش چھ ستمبر اور بمقابلہ بھوٹان آٹھ ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

پاکستان نے انیس سو ستانوے میں مالدیپ کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی تھی جو آج بھی پاکستان کی ان مقابلوں میں بہترین کارکردگی ہے۔

افسوس ناک امر یہ ہے کہ ان سات شریک علاقائی ممالک میں پاکستان کی فیفا رینکنگ سب سے کم تر(201) ہے۔

ان مقابلوں میں پاکستان ،نیپال اور بھوٹان کے علاوہ ہر کوئی اس چیمپئن شپ کا فاتح رہا۔

بھارت آٹھ بار،بنگلہ دیش، مالدیپ اور سری لنکا ایک مرتبہ چیمپئن رہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*