Main Menu

فیفا ایورڈز:رونالڈو، صلاح یا موڈرچ ۔۔۔۔۔۔کون بنے گا فٹبال کا سلطان؟

دنیا فٹ بال کے تین ستارے کرسچیانو رونالڈو( جیونٹس) لوکا موڈرچ( ریآل میڈرد) اور محمد صلاح( لیور پول)کو دو ہزار اٹھارہ کے فیفاایورڈز کے لیئے بطور بہترین کھلاڑی نامزد کر دیا گیا ہے جن میں سے ایک کو دو ہزار اٹھار ہ کے لیئے دنیا کا ”بہترین فٹ “بالر تسلیم کیا جائے گا۔

دو ہزار اٹھارہ کے” بہترین فیفاایورارڈز“ کی تقریب چوبیس ستمبر کو لند ن میں منعقد ہو گی۔

حیران کن طور پر پانچ بار دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیتنے والے بارسلونا کے لیونل میسی کا نام اس تین رکنی فہرست میں شامل نہیں ۔

پرتگال کی قومی ٹیم اور حال ہی میں سو ملین پونڈ کے عوض اطالوی کلب میں شامل ہونے والے رونالڈو، دو ہزار سولہ اور دو ہزار سترہ میں دنیا کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ کے حقدار ٹہرائے گئے تھے۔

رونالڈو نے پچھلے سیزن میں ریآل میڈرڈ کے لیئے کھیلتے ہوئے پانچویں بار چیمپئنز ٹرافی کا اعزاز جیتا تھا۔

ریآل میڈرڈ کے میڈ فیلڈر لوکا موڈرچ جو کہ کروشیا کی قومی ٹیم کے کپتان بھی ہیں ، نے فرانس میں منعقد ہونے والے حالیہ عالمی کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تھا جس کے باعث انہیں یوئیفا نے بہترین کھلاڑی کے اعزاز سے نواز۔ اس مقابلے میں ان کے مقابل رونالڈو تھے ۔

مصر سے تعلق رکھنے والے لیور پول کے سٹرائیکر محمد صلاح نے پچھلے انگلش سیزن میں اپنی کلب کے لیئے چوالیس گول بنائے۔ ان کی عمدہ کاکردگی کے بدولت لیور پول نے چیمپئنز لیگ کا فائنل بھی کھیلا جس میں انہیں لیور پول کے ہاتھوں شکست ہوئی ۔تاہم صلاح کلی طور پر فٹ نہ ہونے کے باعث فرانس میں کھیلے گئے عالمی کپ میں غیر معمولی کاکردگی نہ دکھا سکے۔

بہترین کوچ کے ایوارڈ کے لیئے ریآل میڈر ڈ کے زین الدین زیدان ، فرانس کے دیدیے دیشاں اور کروشیا کے زالاتکو ڈالچ کے درمیان مقابلہ ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*