Main Menu

ساف فٹ بال کپ : نیپال کو مات دیکر پاکستانی ٹیم کا فاتحانہ آغاز

پاکستان کی فٹ بال ٹیم نے فیفا درجہ بند ی میں اپنے سے بہتر نیپال کی ٹیم کو ساف کپ کے پہلے روزکے میچ میں دو صفر سے شکست دے کر اپنی مہم کا فاتحانہ آغاز کر دیا ہے۔

منگل کو ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے گروپ اس میچ میںپاکستان کا گیم پر کنٹرول نیپال کے پچہتر فیصد کے مقابلے میں صرف پچیس فیصد تھا لیکن پاکستان نے بہتر دفاعی کھیل کے علاوہ ملنے والے مواقع سے خوب فائدہ اٹھایا ۔

پاکستان نے پہلے ہاف میں پینلٹی پر محمد ریاض کے ذریعے گول بنا کر ایک صفر سے برتری حاصل کی۔نیپال کی جانب سے بیاسویں منٹ میں بمل مگر نے گول بنا کر مقابلہ برابر کر دیا۔

پاکستان کے محمد علی نے انجری ٹائم میں ہیڈ کے ذریعے گول بنا کر پاکستان کو شاندار فتح دلوا دی۔

دوسری میچ میں بنگلہ دیش نے بھوٹان کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔

یا د رہے کہ نیپال حال ہی میں ختم ہونے والی ایشیائی کھیلوں میں بھی پاکستان سے دو صفر سے ہار گیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164