Main Menu

ایشیا کپ : سولہ رکنی قومی ٹیم سے حفیظ اور عماد کی چھٹی

رواں ماہ متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے چودہویں ایشیا کپ کے لیئے قومی کرکٹ ٹیم سے دو ہرفن مولا کھلاڑیوں محمد حفیظ اور عماد وسیم کی چھٹی کرا دی گئی ہے۔

سولہ رکنی ٹیم میں تحربہ کار آل راﺅنڈر محمد حفیظ کی جگہ افتتاحی بلے باز شان مسعود کو شامل کیا گیا ہے۔ چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضما م الحق کے مطابق آل راﺅنڈ حفیظ کا کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا، وہ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں۔

عماد وسیم کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ عماد وسیم کو فٹنس ثابت کرنے کے لیے 3 مواقع دیے گئے، تاہم اپنی انجری کے باعث وہ ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے۔اہم بات یہ ہے کہ ٹیم میں چھ تیز گیند باز شامل کیئے گئے ہیں۔

ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم، شعیب ملک، جنید خان، عثمان شنواری، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی، حارث سہیل، شاداب خان، محمد نواز،فہیم اشرف، حسن علی اور محمد عامر شامل ہیں۔

ایشیا کپ پندرہ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164