Main Menu

ایشیاکپ : پاکستان ٹیم کی تیاریوں کی مہم زوروں پر

پاکستان کی سولہ رکنی ٹیم چودہویں ایشیا کپ کی جنگ لڑنے کے لیئے لاہور میں زبردست تیاری کر رہی ہے۔

مکی آرتھر اور دیگر کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی کھلاڑی خود کو ایک بڑی مہم کے لیئے نہ صرف تیار کر رہے ہیں بلکہ ایشیاکپ کا تاج سر پر سجانے کے سپنے بھی دیکھ رہے ہیں۔

روایتی حریف بھارت اس ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کر رہا جس سے پاکستانکااہم میچ انیس ستمبر کو دبئی میں ہو گا۔ دونوں ٹیمیں گروپ اے میں جس میں تیسری ٹیم متحدہ عرب امارات یا ہانگ کانگ میں سے کوئی ایک ہو گی۔

ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان چھ ستمبر کو ایشیا کپ کوالیفائرز کا فائنل کوالالمپور میں ہو رہا ہے۔

فاتح ٹیم پاکستان اور بھارت کے گروپ میں شامل ہو گئی اور اسی ٹیم کے خلاف پاکستان اپنا پہلا میچ سولہ ستمبر کو دبئی میں کھیلے گا۔

گروپ بی سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان پر مشتمل ہے۔
ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ میچوں کے پروگرام کے مطابق افتتاحی روز پندرہ ستمبر کو گروپ بی سے سری لنکا اور بنگلہ دیش آمنے سامنے ہوں گے۔

ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں گروپ فور کے لیئے کوالیفائی کریں گی۔

اکیس ستمبر سے چھبیس ستمبر تک گرو پ آف فور کی تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ایک ایک میچ کھیلیں گی۔ متحدہ عرب امارات تیسری بار میگا ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل اٹھائیس ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے پہلی اور آخری بار دو ہزار آٹھ میں سری لنکا کو فائنل میں شکست دے کر ایشیائی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164