Main Menu

شعیب اختر نے کرکٹ بورڈ کی مشاورتی نوکری چھوڑ دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق تیز رفتار گیند باز شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی مشاورتی نوکری کو خیر باد کہہ دیا ہے۔

پنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور شعیب اختر کو پی سی بی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے چھ ماہ قبل( فروری میں) بطور مشیر عہدے سے نوازا تھا لیکن نئے چیئرمین احسان مانی کے عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد شعیب اختر نے مشیر برائے پی سی بی چیئرمین کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع کے مطابق شعیب اختر نجم سیٹھی کے مستعفی ہونے کے ساتھ ہی اپنا عہدہ چھوڑ سکتے تھے لیکن انہیںامید تھی کہ نئے چیئرمین شاید ان کی کرکٹ کے امور میں قابلیت سے متاثر ہو کر انہیں مزید کام جاری رکھنے کا کہیں مگر نئے چیئرمین کی جانب سے ہر ی جھنڈی نہ ہلنے کے باعث انہیں مستعفی ہونا پڑا۔

یاد رہے کہ نجم سیٹھی نے عمران خان کی حکومت آنے پر بیس اگست کو پی سی بی کی سربراہی چھوڑ دی تھی جس کے بعد آئی سی سی کے سابق سربراہ احسان مانی کے لیئے پی سی بی کا چیئرمین بننے کی راہ ہموار ہو گئی۔

مانی چند روز قبل بلا مقابلہ پی سی بی کے چیئرمین منتخب ہوئے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*