Main Menu

ساف فٹ بال کپ : بھوٹان کو ہرا کر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان تیرہ برس بعد ساف فٹ بال کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

ہفتہ کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے گروپ اے کے اہم میچ میں پاکستان نے بھوٹان کو تین صفر سے شکست دی۔

اس گروپ کے تمام میچوں کے بعدنیپال ،پاکستان اور بنگلہ دیش کے چھ ، چھ پوائنٹس تھے تاہم پاکستان کے میزبان بنگلہ دیش کی نسبت دو پلس گول تھے جس کی بدولت پاکستان سیمی فائنل کا حقدار ٹہرا۔

پاکستان کا سیمی فائنل بارہ ستمبر کو متوقع حریف بھارت( اگر وہ گروپ بی میں اول پوزیشن پر آتاہے) کے ساتھ ہوگا ۔

یاد رہے کہ پاکستان آخری مرتبہ دو ہزار پانچ میںپاکستان میں کھیلی جانے والی ساف چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔

بھوٹان کے خلاف کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان کی جانب سے پہلا گول محمد ریاض نے اور دوسرا حسن بشیر نے کیا دونوں گول حسن علی نے اسسٹ کیئے۔تیسرا گول فہیم احمد نے کھیل کے آخری منٹوں میں کیا۔

پاکستان کی میچ میں بال پر گرفت چھپن فیصد اور بھوٹان کی چوالیس فیصد رہی۔
پاکستان کو گروپ میچ میں ایک صفر سے ہرانے والامیزبان بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے خارج ہو گیا۔

آخری میچ میں اسے نیپال نے دو صفر سے شکست دی۔

گروپ بی کا آخری مقابلہ بھارت اور مالدیپ کے درمیان نو ستمبر کو کھیلا جا رہا ہے۔
دو ہزار بیس کے ساف کپ کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے۔
فائنل پندرہ ستمبر کو ہوگا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164