Main Menu

عامر خان نے سیموئیل ورگاس کو شکست سے دوچار کر دیا

پاکستانی نژاد برطونی مکا باز عامر خان نے برمنگھم میں ہفتہ کو منعقد ہونے والی ویلٹرویٹ فائٹ میں کینیڈا کے سیموئیل ورگاس کو شکست سے دوچار کر دیا۔

عامر خان کی یہ مجموعی طور پر سینتیسویں فائٹ اور تینتیسویں فتح تھی۔ عامر کو چار مقابلوں میں ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

سابق عالمی چیمپئن عامر خان کی پچھلے دو برس میں یہ دوسری فائٹ تھی جس میں وہ بہتر پوائنٹس کی بدولت کامیاب رہے۔ تینوں ججوںنے مشترکہ طور پر انہیں فاتح قرار دیا۔

بارہ راﺅنڈ پر مشتمل اس فائٹ میں ورگاس نے عامر کا جم کا مقابلہ کیا۔ عامر خان کی سپیڈ کے سامنے ورگاس کو مشکل پیش آئی تاہم دوسرے راﺅنڈ میں عامر خان اپنے حریف کے ایک حملے میں فلور پر گر گئے ۔

عامر خان نے اس کامیابی کے بعد اس خواہش کا اظہارکیا ہے کہ ان کی اگلی فائٹ مشہور فلپائینی مکے باز مینی پاکیو سے ہونی چاہیے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164