Main Menu

انگلش بلے بازکا دوسری اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ

اپنے کیریئر کا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے انگلش افتتاحی بلے باز ایلسٹر کک دوسری اننگز میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

دوسری اننگز میں وہ مجموعی طور پر پندرہ سنچریاں بنا چکے ہیں۔

تنتیس سالہ کک اپنے کیریئر کے اولین اور آخری ٹیسٹ میں سنچری بنانے والوں کی فہرست میں بھی شامل ہوگئے ہیں۔

اوول میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کک نے ایک سو سنتالیس رنز بنا کر ٹیسٹ کیرئر کی تنتیس ویں سنچری مکمل کی۔آخری ٹیسٹ میچ میں وہ سنچری بنانے والے پینتیس ویں بیٹسمین بن گئے۔

کک ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں میں پانچویں نمبر پر ہیں اورٹیسٹ کرکٹ میں بارہ ہزار چار سو باہتر رنز بنا چکے ہیں۔ ایلسٹر کک مسلسل ایک سوانسٹھ ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

کرکٹ مبصرین کے مطابق الیسٹر کک کے ٹیسٹ کرکٹ کے منظرنامے سے ہٹنے کے بعد انگلش ٹیم کو ان کی کمی شدت سے محسوس ہو گی۔

انگلش ٹیم بھارت کے خلاف رواں سیریز پہلے ہی تین ایک سے جیت چکی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*