Main Menu

ڈیمز کی تعمیر:قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے بتیس لاکھ کا عطیہ

سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان میں ڈیمز کی تعمیر کے لیے پوری قوم اور اس وطن کے بیرون ملک بسنے والے بیٹے بیٹیاں جاگ اٹھے ہیں۔

پانی کے مسائل کے حل کے لیئے کھلاڑی بھی پر جوش نظر آ رہے ہیں۔۔۔۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا ڈیمز فنڈ میں 32لاکھ روپے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کیا جن کی قیادت میں قومی ٹیم چند دن بعد امارات میں ایشیا کپ کی مہم شروع کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ اس مہم میں ہر شہری کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا ایشیاءکپ کے حوالے سے کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی تیاری بہت اچھی ہے، ایونٹ میں بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرینگے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمدنے کہا کہ کھلاڑیوں نے گرم موسم کے باوجودتمام شعبوں میں سخت محنت کی۔

قوم ٹیم کوالیفائر ہانگ کانگ کے خلاف اپنا پہلا میچ سولہ ستمبر کو دبئی میں کھیلے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164