Main Menu

بھارت کو انگلستان کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں بدترین شکست

اوول میںکھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں بھارت کو ایک سو اٹھارہ رنز سے شکست دیکر انگلستان نے پانچ میچوں کی سیریز چار ایک سے جیت لی۔

منگل کو میچ کے آخری روز بھارت کو میچ جیتنے کے لیئے چار سو چونسٹھ رنز درکار تھے مگر اس کی پوری ٹیم تین سو پینتالیس رنز پر ہمت ہار گئی۔

اس کامیابی کے بعد انگلستان ٹیسٹ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آ گئی۔

بھارت اس ناکامی کی باعث دس اہم پوائنٹس سے محروم ہوا تاہم وہ اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا۔

انگلستان کے الیسٹر کک کا یہ آخری ٹیسٹ تھا اور وہ اپنی آخری اننگز میں سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔

انگلستان کے جیمز اینڈرسن بطور تیز رفتار گیند باز ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کے مالک بن گئے۔ان کی وکٹوں کی تعداد پانچ سو چونسٹھ ہو گئی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کورٹنی والش پانچ سو تریسٹھ وکٹوں کے ساتھ اس اعزازکے مالک تھے۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سیریز میں پانچ سو ترانوے رنز بنائے لیکن اپنی ٹیم کو بدترین ناکامی سے نہ بچا سکے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164