Main Menu

پی ایچ ایف کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک نوید عالم عہدے سے فارغ

پاکستان ہاکی فیڈریشن( پی ایچ ایف) کے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ ڈومیسٹک نوید عالم کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریش کے مطابق پی ایچ ایف کے اہم عہدے دار کو گزشتہ منگل کو ان کے عہدے سے فارغ کیا گیا۔ پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ انہیں نوید عالم کے بارے میں ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں کی متعد دشکایات مل رہی تھیں۔

خاص طور پر ملک بھر سے بہت سی ضلعی ہاکی تنظیموں نے ان کے خلاف شکایات درج کروائی تھیں جن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق فل بیک کو عہدے سے الگ کر دیا گیا۔

اس ضمن میں پی ایچ ایف کے صدر نے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے جو دس روزکے اندر انہیں نوید عالم سے متعلق شکایات بارے رپورٹ فراہم کرے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*