Main Menu

ساف فٹ بال کپ : پاکستان کا پہلی بار فائنل کھیلنے کا سپنا ادھورا رہ گیا

پاکستان فٹ بال ٹیم کا بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ میں جاری ساف فٹ بال کپ کے فائنل میں پہنچنے کا سپنا ادھورا رہ گیا۔ بدھ کو پاکستان، بھارت کے خلاف سیمی فائنل ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہار گیا۔

پاکستان نے پہلے ہاف میں روایتی حریف کا ڈٹ کا مقابلہ کیا لیکن دوسرے ہاف میں اس کے خلاف تین گول سکور ہوئے جبکہ پاکستان کی جانب سے آخری منٹوں میں اکلوتا گول حسن نوید بشیر نے سکور کیا۔یہ حسن نے ٹورنامنٹ میں تیسرا گول تھا۔

دوسری جانب مالدیپ نے نیپال کو تین صفر سے شکست دے کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل پندرہ ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ چوتھا موقع ہے کہ پاکستان سیمی فائنل سے آگے نہ بڑھ سکا۔

یاد رہے کہ برازیل سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ جوزے انتونیو نوگویرا نے رواں برس اپریل میںپاکستانی ٹیم کی باگ ڈور سنبھالی جس کے بعد ٹیم کی کارکردگی میں کچھ بہتری ضرور آئی۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے ان سے تین سال کے لیئے معاہدہ کیا ہے۔ ان کی زیرنگرانی سابقہ سات بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی کارکردگی یہ رہی۔
تین جیتے، سات ہارے۔
نیپال کو دو بار شکست دی، بھوٹان کو ایک بار ہرایا۔
ویت نام ، جاپان، بنگلہ دیش اور بھارت کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان کی انیس سو ترانوے میں فیفا رینکنگ میں ایک سو بیالیسویں پوزیشن تھی جبکہ اب دو سو ایک ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164