Main Menu

عبدالقادر کے الزامات: پی سی بی کا انضمام الحق پر اعتماد کا اظہار

سابق ٹیسٹ کرکٹ کے الزامات کے جواب میں پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور چیئرمین جونیئر سلیکشن کمیٹی باسط علی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی سی بی کے دونوں عہدیداروں کی ساکھ پر میڈیا میں اٹھائی جانے والی انگلیوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق نے جمعرات کوچیئرمین پی سی بی احسان مانی سے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی اور انہیں میڈیا میں اپنی اور باسط علی کی ساکھ پر اٹھائی جانے والی انگلیوں کے بارے میں اپنا موقف بیان کیا ۔چیئرمین احسان مانی نے انضمام الحق اور باسط علی پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ۔

یاد رہے کہ میڈیا میں یہ بات گردش کررہی تھی کہ پاکستان جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ باسط علی نے چند دن پہلے ٹیلی فون پر دوران گفتگو سابق ٹیسٹ سپنر عبدالقادر سے کہا تھا کہ انہیں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے فون پر بیٹے ابتسام الحق کو انڈر 19 ایشیا کپ کے اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کا شکوہ کیا تھا،باسط علی نے موقف اختیار کیا کہ ابتسام ضرور ایک اچھا کرکٹر ہے لیکن اس کی اوسط محض 27ہے اور اس سے کئی بہتر کھلاڑی سلیکشن کےلئے دستیاب تھے۔

عبدالقادر کے الزام کی انضمام اور باسط علی نے بھی تردید کی تاہم عبدالقادر نے انضمام اور باسط کے تردیدی بیان کے بعد ایک بار پھر اپنی بات پر قائم رہتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ ہورہا ہے و ہ افسوس ناک ہے تاہم وہ اپنے سابقہ بیان پر قائم ہیں ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164