Main Menu

مالدیپ، بھارت کو پچھاڑ کر ساف کپ کا چیمپئن

دفاعی چیمپئن بھارت کو ساف کپ کے آخری اور فیصلہ کن معرکہ میں مالدیپ کے سامنے سرنگوں ہونا پڑا۔

بھارت اس ایونٹ میں اپنے تمام( تین) میچ جیت کر فائنل میں پہنچا تھا جبکہ مالدیپ نے فائنل سے قبل تین میچوں میں ایک میں کامیابی حاصل کی تھی لیکن فائنل کے نتیجے نے بھارتیوں کے چہرے اداس کر دیئے۔

مالدیب نے ہفتہ کو ڈھاکہ میں کھیلا گیا بارہویں ساف کپ کا فائنل دو ایک سے جیتا۔فاتح ٹیم کی جانب سے ابراہیم مہدی حسین اورعلی فاسیر نے گول بنائے۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ مالدیپ نے ساف کپ کا تاج اپنے سر پر سجایا۔

دو ہزار آٹھ میں بھی مالدیپ نے بھارت کو ( ایک صفر سے) شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

مالدیب کے محمد فیصل بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

بھوٹان کو فیئر پلے ٹرافی دی گئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اس ایونٹ میں دو مقابلے جیتنے کے بعد سیمی فائنل ہار گیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164