Main Menu

پاکستان سپر لیگ سال چہارم: فائنل سمیت آٹھ میچ پاکستان میں ہوں گے

پاکستان سپر لیگ سال چہارم کے فائنل سمیت آخری آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جا رہے ہیں۔ اس امر کا فیصلہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی گورننگ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے نمائندوں کے گزشتہ روز نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا تیا۔

اجلاس کی صدارت بورڈ کے نئے چیئرمین احسان مانی نے کی۔

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2019 کے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو متحدہ عرب امارات میں ہوگا جبکہ آخری 8 میچ پاکستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل کی نئی ڈرافٹنگ میں ہر ٹیم کو اپنے 10 کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کی اجازت ہوگی لیکن ان میں سے صرف 2 کھلاڑی غیرملکی ہوں گے۔

یا درہے کہ پچھلے برس پی ایس ایل کے تیسرے سیزن میں فائنل سمیت تین میچ پاکستان میں کھیلے گئے۔

فائنل میں دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ یونائیٹڈ کا دوسرا ٹائٹل تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*