Main Menu

ایشیا کپ : پاکستان کی ہانگ کانگ کے خلاف آسان فتح

پاکستان نے کوالیفائر ہانگ کانگ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر چودہویں ایشیاکپ میں اپنا مہم کا کامیاب آغاز کر دیا۔

متحدہ عرب امارات کو شکست دے کر ایشیا کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والے ہانگ کانگ کی ٹیم پہلے بلے بازی کرتے ہوئے اڑتیسویں اوور میں ایک سو سولہ رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی ۔

عثمان شنواری نے تین، حسن علی اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان نے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان پر چوبیسویں اوور میں پورا کر لیا۔

امام الحق پچاس رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تاہم میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ عثمان شنواری کو دیا گیا۔


پاکستان کا اگلا میچ انیس ستمبر کو روایتی حریف بھارت سے ہو گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*