Main Menu

ایشیا کپ : پاکستان کی روایتی حریف کے ہاتھوں بری شکست

دفاعی چیمپئن بھارت نے پاکستان کو گروپ میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایشیا کپ میں اپنے عزائم ظاہر کر دیئے ہیں۔

بدھ کو دبئی میں کھیلے گئے اس مقابلے میںپاکستان کے کپتان سرفراز نے سکہ اچھال مقابلہ جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔فخر زمان اور امام الحق نے شروعات کیں اور سیدھی وکٹ کے باوجود غیر ضروری دباﺅ کو دعوت دیتے ہوئے نظر آئے۔

تیسرے اوور میں امام الحق رسکی شاٹ کھیلنے کے چکر میں آﺅٹ گنوا بیٹھے۔ پچھلے برس کے سینچری ہیرو فخر زمان نو گیندوںکا سامنا کرنے کے باوجود صفر پر آﺅٹ ہوگئے۔ شعیب ملک(43) اور بابر اعظم(47) نے سنبھالا دینے کی کوشش کی لیکن ان دنوں کی وکٹیں گرنے کے بعد بھارتی ٹیم میچ پر چھا گئی اور
پوری پاکستانی ٹیم تینتالیس اعشاریہ ایک اوور میں ایک سو باسٹھ رنز پر ہمت ہار گئی۔ بھارت نے جواب میں کپتان روہت شرما کی عمدہ نصف سینچری کی بدولت مطلوبہ سکور انتیسویں اوور میں دو ، وکٹوں کے نقصان پر پورا کرمقابلہ جیت لیا۔بھوونیشور کو عمدہ گیند بازی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
سپر فور میں پاکستان کا پہلا میچ اکیس ستمبر کو افغانستان سے ہوگا۔
تئیس ستمبر کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا جبکہ چھبیس ستمبر کو پاکستان اور بنگلہ دیش ٹکرائیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*