Main Menu

چیمپئنز لیگ: رونالڈو سرخ کارڈ ملنے پر رو پڑے، یونائیٹڈ کی جیت سٹی کی ہار

یورپی کلب فٹ بال کے سب سے بڑے ایونٹ چیمپئنز لیگ سیزن برائے 2018-19 کے دوسرے روز مشہور پرتگالی فٹ بالر کرسچیانو رونالڈو اپنی نئی اطالوی کلب جیونٹس کے لیئے اپنا پہلا یورپی میچ کھیلتے ہوئے سر خ کارڈ دکھائے جانے پر آ بدیدہ ہو گئے۔

بچوں کی طرح روتے ہوئے انہوں نے کھیل کے انتیسویں منٹ میں میدان چھوڑا تاہم ان کی ٹیم نے دس کھلاڑیوں سے کھیلتے ہوئے ہسپانوی حریف ویلنسیا کو دو صفر سے شکست دے کر رونالڈو کا غم کچھ کم کر دیا۔

بدھ ہی کے روز انگلستان کے شہر مانچسٹر کی دو کلبیں بھی یورپی مقابلوں میں میدان میں نکلیں۔ مانچسٹرسٹی اپنے میدان اتحاد سٹیڈیم میں فرانسیسی کلب لیون کے ہاتھوں ایک دو کی حیران کن شکست سے دوچار ہوئی۔

دوسری جانب مانچسٹر یونائیٹڈ نے سوئٹز لینڈ کی ینگ بوائز کے خلاف انہی کی مصنوبی فٹ بال پچ پر کھیلتے ہوئے تین صفر سے کا میابی سیمٹی۔ فاتح ٹیم کے لیئے کپتان پال پوگبا نے دو اور مارشیال نے ایک گول بنایا۔

دیگر چھ مقابلوںمیں آیاکس،بائرن میونخ ،ریآل میڈرڈ فاتح ٹہریں جبکہ دو مقابلے بے نتیجہ رہے۔

بتیس ٹیموں ( ہر گروپ میں چار ٹیمیں)کے درمیان اگلے مقابلے اگلے ماہ دو اور تین اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

ہر گروپ کی تمام ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف ہوم اینڈ اوے سسٹم کے تحت مقابلہ کریں گی اور ہر گروپ کی دو بہترین ( مجموعی طور پر سولہ )ٹیمیں ناک آﺅٹ مرحلے کے لیئے کوالیفائی کریں گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164