Main Menu

ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ : پاکستان نے سونے کا تمغہ جیت لیا

پاکستان نے ایشین ٹیم سنوکر چیمپئن شپ جیت لی ہے۔جمعہ کو قطر، دوحا میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو تین دو سے شکست دی۔

بیسٹ آف فائیو فریمز پر مشتمل فائنل میں پاکستان نے تین اور بھارت نے دو فریمز جیتے۔

پاکستان کی ٹیم بابر مسیح اور محمد آصف پر مشتمل تھی۔ بابر مسیح نے پہلے فریم میں مشہور بھارتی کیوئسٹ پنکج ایڈوانی کو شکست دی۔دوسرے فریم میں بھارتی ملکیت سنگھ نے محمد آصف کے خلاف کامیابی حاصل کر کے مقابلہ ایک ، ایک سے برابرکر دیا۔

ڈبل کھلاڑیوں کے فریم میں پاکستان کے محمد آصف اور بابر مسیح نے بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ چوتھے فریم میں بھارتی کھلاڑی پنکچ ایڈوانی نے محمد آصف کو شکست دے کر مقابلہ دو، دو سے برابر کر دیا لیکن پانچویں فریم میں پاکستان کے بابر مسیح نے ملکیت سنگھ کو ہرا کر ٹائٹل پاکستان کے لیئے جیت لیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے چین کو ہراکر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
ایونٹ میں پاکستان کی دو ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان کی ”ٹیم۔ٹو“ نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ”ٹیم۔ٹو“ میں ماجد علی اور محمد بلال شامل تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*