Main Menu

لگاتار شکستوں کا نتیجہ ؟قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچ مستعفی

پاکستان ہاکی ٹیم کے ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے کوچ رولینڈ اولٹیمنز نے قومی ٹیم کی مسلسل ناکام کارکردگی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کوچ کا استعفیٰ پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف) کو مل گیا ہے تاہم اس کے قبول یا مسترد کیئے جانے کی تصدیق ابھی ہونا باقی ہے۔

اولٹیمنز جنہیں رواں برس کے آغاز میں د و برس کے لیئے قومی ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا تھا ، کا کہنا ہے کہ میں محسوس کرتا ہوں کہ موجودہ حالات وہ ماحول پیدا کرنے سے قاصر ہیں جس کے ذریعے ہم ٹیم سے بہترین نتائج حاصل کر سکیں۔

انہوں نے پی ایچ ایف کی مجبوریوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے پاس وہ طاقت نہیں کہ وہ موجودہ حالات کو اس لحاظ سے ڈھال سکیں جو مجھے درکار ہیں۔

غیر ملکی کوچ کی زیرِ نگرانی چیمپیئنز ٹرافی 2018 میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی اور چھ ملکی ٹورنامنٹ میں وہ آخری نمبر پر رہی۔

آسٹریلیا میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں بھی ٹیم کچھ خاص نہ کر سکی جبکہ ایشین گیمز میں بھی ہاکی ٹیم کو میڈل کے بغیر ہی وطن واپس لوٹنا پڑا۔پاکستان ٹیم کا اگلا امتحان اکتوبر میں ایشیائی چیمپئنز ٹرافی ہے جس میں اسے ایک بار پھر روایتی حریف کا سامنا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164