Main Menu

فیفا ایوارڈ: میسی اور رونالڈو کی اجارہ داری ختم،موڈرج بہترین کھلاڑی قرار

کروشیا اور ریآل میڈرڈ کے میڈفیلڈر لوکا موڈرج نے اپنی ہی ٹیم ریآل میڈرڈ کے ساتھی کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو ، اور انگلش کلب لیور پول کے محمد صلاح کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے بہترین فٹ بالر کا ایوارڈ جیت لیا۔

فیفا ایوارڈ 2018کی یہ تقریب پیر کو لندن میں منعقد ہوئی جس میںرونالڈو اور میسی نے شرکت نہیں کی۔

فیفا نے گیارہ رکنی بہترین ٹیم کا بھی اعلان کیا جس میں لیور پول کے لیئے چالیس سے زائد گول کرنے والے محمد صلاح کو حیران کن طور پر جگہ نہیں دی گئی۔

تاہم محمد صالح کے گول کو بہترین گول( پسکاس ایوارڈ) او ر چیلسی کے سابق کیپر کرتوا کو بہترین وکٹ کیپر قرار دیا گیا۔

بتیس سالہ موڈرج نے اپنی کلب ٹیم کے لیئے چیمپئنز ٹرافی جیتی جبکہ قومی ٹیم کروشیا کو روس میں کھیلے جانے والے عالمی کپ کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔موڈرج نے رونالڈو اور میسی کی اس ایوارڈ پر اجارہ داری کا بھی خاتمہ کر دیا۔

دو ہزار سات میں برازیل کے کاکا نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا تھا جس کے بعد بارسلونا کے میسی اور ریآل میڈرڈ کے رونالڈو کے درمیان ایوارڈز کی تقسیم ہوتی چلی آ رہی تھی۔

لوکا موڈرج کو سب سے زیادہ انتیس اعشاریہ صفر پانچ فیصد ووٹ ملے۔ رونالڈو کو انیس اعشاریہ آٹھ ووٹ ملے۔ محمد صلاح کو گیارہ اعشاریہ تئیس ۔فرانس کے سٹرائیکرایمباپے کو دس اعشاریہ باون، لیونل میسی کو نو اعشاریہ اکاسی اور چیلسی کے ایڈن ہیزرڈ کو پانچ اعشاریہ پچاسی فیصد ووٹ ملے۔

خواتین کھلاڑی برازیل کی مارتا نے سب سے زیادہ چودہ اعشاریہ تہتر ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

کوچ آف دی ایئر فرانس کے دیدیئر دیشاں کو سب سے زیادہ تیس اعشاریہ باون ووٹ ملے۔ ریآل میڈرڈ کے سابق کو زین الدین زیدان کو پچیس اعشاریہ چوہتر ووٹ ڈالے گئے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164