Main Menu

ایشیا کپ ، ٹاپ فور: افغانستان نے بھارت کی جیت کا تسلسل توڑ دیا

میچ کی سکینڈ لاسٹ گیند پر جب دونوں ٹیموں کا سکوربرابر تھا ، بھارت کے آخری بلے باز جدیجا کو راشد خان نے آﺅٹ کر کے بھارت کو ممکنہ فتح سے محروم کر دیا۔

منگل کو کھیلے گئے سپر فور مرحلے کے اس میچ میں بھارتی ٹیم کئی سٹار کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اتری۔ افغانستان نے پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو باون رنز بنائے۔

افغانستان کے افتتاحی بلے باز محمد شہزاد نے شاندار ایک سو چوبیس رنز کی باری کھیلی۔بھارتی ٹیم جوابی باری میں آخری اوور کی سیکنڈ لاسٹ گیند پر آﺅٹ ہو گئی۔اس وقت سکور بورڈ پر ان کا مجموعہ دو سو باون رنز تھا۔

افغانستان نے دکھا دیا کہ اگر ہمت کی جائے تو بھارتیوں کی جیت سے روکا جا سکتا ہے۔اس نتیجہ کی وجہ سے بھارت کا ایشیا کپ میں مسلسل جیتنے کا سلسلہ رک گیا۔ بھارت پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے ۔ بدھ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کا فاتح بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*