Main Menu

بنگلہ دیش ، پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی ایشیا کپ میں امیدوں کے چراغ بجھ گئے۔بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف سپر فور کا اہم میچ سینتیس رنز سے جیت کر بھارت کے ساتھ فائنل کھیلنے کا حق حاصل کرلیا۔

بدھ کو ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی بلے بازی ایک بار پھر نے نقاب ہو گئی ۔اگرچہ جنید خان کی شاندار گیند بازی(4/19) ، شاہین آفریدی اور حسن علی کی معاون گیند بازی نے بنگلہ دیش کو دو سو انتالیس رنز پر آﺅٹ کر پاکستان کے لیئے میچ بنا دیا تھا لیکن غیر ذمہ دارانہ بلے باز ی نے ایک اور رسوا کن شکست پاکستان کے نام لکھ دی۔

اس بار نئے اور پرانے لہو پر مشتمل ٹیم سے کچھ بھی نہ برآمد ہو سکا۔پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں پر دو سو دو رنز جوڑ پائی۔
امام الحق(83) نے ایک اینڈ سنبھالہ لیکن کپتان سرفراز سمیت دیگر تمام بلے باز جیت کے جذبے سے عاری نظر آئے۔ بنگلہ دیش کی گیند بازی اچھی ضرور تھی لیکن پاکستانی بلے بازوں کے بازوﺅں میں اتنا دم نہیں تھا کہ جیت کے لیئے جان کی بازی لگاتے۔

کپتان سرفراز احمد نے تو مایوس کیا ہی لیکن فخر پاکستان، فخر زمان کے لیئے یہ ایونٹ کسی ڈراﺅنے خواب سے کم نہیں رہا۔پانچ میچوںمیں انکا مجموعہ صرف بتیس رنز رہا۔ انہوں نے تین میچوں میںلگاتار صفر حاصل کیئے۔
دیگر سٹار کھلاڑیوں میں محمد عامر، حسن علی، بابر اعظم اور شاداب خان کی کارکردگی بھی سطحی رہی۔

فائنل اٹھائیس ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان ٹیم ابھی امارات ہی میں رکے گی کیونکہ اسے آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی کی سیریز میں حصہ لینا ہے ۔ بعد میں پاکستان انہیں میدانوں پر نیوزی لینڈ کا بھی سامنا کرے گا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164