Main Menu

بمقابلہ آسٹریلیا سیریز: پاکستان کی 17 رکنی ٹیم سے عامر باہر، حفیظ نظر انداز

ایشیا کپ میں خراب ترین کارکردگی دکھانے کے بعد پاکستانی ٹیم کا اگلا امتحان آسٹریلیا کے خلاف شروع ہونے والا ہے۔ اس ضمن میں متحدہ امارات میں کھیلی جانے والی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیئے پاکستان کی سترہ رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں فاسٹ باﺅلرمحمد عامر جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ان کی جگہ وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

حیران کن طور پر افتتاحی بلے باز محمد حفیظ کو ایک بار پھر نظر انداز کر دیا گیا تاہم ایشیا کپ میںبری طرح ناکام رہنے والے فخر زمان جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے۔

کپتان سرفراز احمد بھی ٹیم کا حصہ ہیں تاہم ان پر دباﺅ ڈالنے کے لیئے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیم سے سمیع اسلم اور راحت علی کو بھی باہر کردیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کے ڈھیر لگانے والے فواد عالم اور افتتاحی بلے باز شان مسعودبھی چیف سلیکٹر انضمام الحق اور ان کے ساتھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

پاکستانی ٹیم کپتان سرفراز احمد، امام الحق، فخر زمان، اظہر علی، عثمان صلاح الدین، اسد شفیق، بابر اعظم ، حارث سہیل، یاسر شاہ، بلال آصف، شاداب خان، محمد عباس، حسن علی، محمد رضوان وہاب ریاض، فہیم اشرف اور میر حمزہ پر مشتمل ہے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 7اکتوبر سے دبئی میں کھیلا جائے گا جبکہ دونوں ٹیمیں 16اکتوبر سے ابوظہبی میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی جس کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

یاد رہے کہ 2014 میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے 0-2 سے کلین سوئپ کیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164