Main Menu

بنگلہ دیش کا جم کر مقابلہ ، بھارت آخری گیند پر ایشیا کپ فائنل جیت گیا

بنگلہ دیش نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کا جم کر مقابلہ کیا تاہم میچ کا فیصلہ آخری گیند پر بھارت کے حق میں ہو گیا اور بھارت یہ اعزاز ساتویں بار جیتنے میںکامیاب ہو گیا۔
بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کے لیے 223 رنز کا ہدف دیا تھا۔
جمعہ کو ایشیا کپ میں فائنل ٹاکرا بنگلادیش اور بھارت کے درمیان ہوا جس میں بھارت نے تین وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔

بھارت نے 223 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 7 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے 222 رنز بنائے تھے۔ بھارت کے روہت شرما 48، کارتک 37رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ دھونی 36، شیکھردھون 15، اے ٹیر یاڈو 2رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ٹیم کی ایشیا کپ میںناقص کارکردگی پر پی سی بی کے چیئرمین سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*