ایشین جونئیر سکواش چیمپین شپ 2018: پاکستان ، بھارت کو ہرا کر چیمپئن

پاکستان کے محمد حمزہ خان انڈر 15 ایشین چیمپئن بن گئے۔حمزہ نے چنائی ،بھارت میں کھیلے گئے انفرادی کھلاریوں کے اس ایونٹ کے فائنل میں بھارت کے ارناو سرین کو سٹریٹ گیمز میں شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
حمزہ کی فتح کا سکور 11/6،11/9اور11/7رہا۔
مجموعی طور پاکستان نے اس ایونٹ میں مختلف کیٹگریز میں تین سونے کے تمغے جیتے۔انڈر 17 مقابلوں میں پاکستان کے حارث قاسم نے ملائیشیا کے عامر اظہر کو شکست دے کر سونے کا تمغہ جیتا۔
انڈر19 مقابلوں میں پاکستان کے عباس زیب چیمپئن قرار پائے ۔ انہو ں نے ہانگ کانگ کے چونگ یاٹ لونگ کو فائنل میں شکست سے دوچار کیا۔
پاکستان کے انس علی انڈر13 کا فائنل ہارنے کے باعث چاندی کے تمغے کے حقدار ٹہرے۔
« پہلی ایشین ٹور ریڈ10 چیمپئن شپ : پاکستان کے محمد بلال چیمپئن (Previous News)