Main Menu

عمران نذیر کی سنی گئی! لاہور قلندر کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کھیلیں گے

جارح مزاج بلے باز عمران نذیر کئی سال انتظار کے بعد آخر کار پاکستان سپر لیگ کا حصہ بن گئے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے سیزن میں ہر دلعزیز فرنچائز لاہور قلندرز کے لیے ایکشن میں نظر آئیں گے۔لاہور قلندرز نے سابق اوپنر کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔اس موقع پر عمران نذیر کا کہنا تھا کہ وہ لاہور قلنددز کے مشکور ہیں جس نے انہیں کرکٹ میں واپسی کا موقع دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی روایتی کرکٹ سے مداحوں کو خوب لطف اندوز کریں گے۔عمران نذیر تقریبا پانچ سال بعد اس سطح کی کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں، وہ جوڑوں کی بیماری کے باعث ایک طویل عرصہ کرکٹ سے دور رہے۔پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن اگلے سال فروری سے شروع ہو گا، اس سلسلے میں کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ اگلے ہفتے لاہور میں ہو گی۔ لاہورقلندرز کے مداحوں کے لیے ایک اور خوشخبری یہ بھی ہے کہ ساتھ افریقہ کے سابق کپتان اور دھواں دار وکٹ کیپر بلے باز اے بی ڈویلیئرز بھی ان کی پسندیدہ فرنچائز کا حصہ ہوں گے۔
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2019 کے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کو متحدہ عرب امارات میں ہوگا جبکہ آخری 8 میچ پاکستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164