Main Menu

پاک بھارت کرکٹ سیریز تنازعہ : معاملہ دبئی میں زیرسماعت

پاکستان کے ساتھ دو طرفہ کرکٹ سیریز کھیلنے کے حوالے سے بھارت کی وعدہ خلافیوں سے متعلق ہرجانہ کیس کی سماعت دبئی میں شروع ہوگئی ہے۔

مائیکل بیلوف کی سربراہی میں آئی سی سی کی تین رکنی ثالثی کمیٹی کیس کی سماعت کر رہی ہے۔پی سی بی کی چار رکنی لیگل ٹیم بھی سماعت کا حصہ ہے۔

کمیشن اس معاملے کی سماعت آئی سی سی ہیڈ کوارٹرز میں تین روز تک کرے گا۔

پاکستان اور بھارت کو دوہزار پندرہ سے دوہزار تئیس تک سات دو طرفہ ٹیسٹ سیریز کھیلنی تھی۔ لیکن بھارت کی جانب سے معاہدے کی پاسداری نہ ہونے کے باعث ایک بھی دو طرفہ سیریز نہ ہو سکی۔

دو طرفہ سیریز نہ ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بی سی سی آئی کے خلاف ہر جانے کا دعویٰ کیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*