Main Menu

علامہ اقبال کیمپس علیگڑھ پبلک اسکول انٹرہاکی چمپئن بن گیا

پرنسپل سکوارڈن لیڈر محمد قاسم قاضی اورنوید عالم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

مانگامنڈی(زاہدحسین )علیگڑھ پبلک اسکول انٹر ہاکی چمپئن شپ علامہ اقبال کیمپس نے جیت لی ۔۔۔ سنسنی خیز فائنل میں محمد علی جوہر کیمپس کو0-1سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔۔۔ محمد مسلم ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔۔۔فائنل کے مہمان خصوصی اولمپئن و سابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہاکی اینڈ پلاننگ پی ایچ ایف نوید عالم نے فاتح ٹیم کو انعامات سے نوازا۔۔۔ اس موقع پر علیگڑھ پبلک اسکول کے پرنسپل سکوارڈن لیڈر(ر)محمد قاسم قاضی نے کھلاڑیوں اور طلباءسے خطاب میں کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیاں ہمار ی تعلیم و تربیت کا حصہ ہیں یہ ہمیں زندگی کے نشیب و فراز میں ہمت دیتی اور کامیابی کا جذبہ پیدا کرتی ہیں ۔۔۔فائنل کے موقع پر انچارج بوائز سیکشن محمد منورحسین ، سپورٹس انچارج نذرحسین اور سرشہزاد سمیت طلباءکی کثیرتعداد نے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔۔۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*