Main Menu

عالمی کپ2019 ٹرافی کا سفر لاہور، دراز قد عرفان کے سنگ

اگلے برس کھیلے جانے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی شہر لاہور میں کی گئی۔

کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام ایک خصوصی بس میں عالمی کپ ٹرافی کو پاکستان کے دراز قد کرکٹر محمد عرفان کے ہاتھوں میں تھما کر لاہور شہر میں گھومایا گیا۔

یہ سفر قذافی سٹیڈیم سے شروع ہوا اور چیئرنگ کراس، بادشاہی مسجد اور مینار پاکستان سے ہوتا ہوا واپس قذافی سٹیڈیم پر ختم ہوا۔

اس سے قبل ٹرافی کو قذافی سٹیڈیم میںمیڈیا کے سامنے پیش کیا گیا۔اس موقع پر انیس سو بانوے میں پاکستان نے جو عالمی کپ جیتا وہ بھی سامنے رکھا گیا۔

تقریب میں عرفان کے علاوہ کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان اور پی سی بی کے دیگر آفیشلز بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ کرکٹ کا بارہواں عالمی کپ تیس مئی سے چودہ جولائی 2019 تک انگلستان اور ویلز میں کھیلا جائے گا۔

اس ایونٹ میں دس ٹیموں کے درمیان اڑتالیس میچ کھیلے جائیں گے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*