Main Menu

پی ایس ایل چہارم:آسٹریلوی سابق کپتان سٹیو اسمتھ کا معاہدہ

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کو چار چاند لگانے کے لیے بڑے بڑے نام شامل ہورہے ہیں، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئرز کے بعد آسٹریلین اسٹار اسٹیو اسمتھ نے بھی لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے۔

پی ایس ایل کے اعلامیے کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے پی ایس ایل 4 کے لیے معاہدہ کرلیا ہے، انہیں پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے۔

پلاٹینئم کیٹیگری میں شامل دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں میں برینڈن میکولم، اے بی ڈویلیئرز، کرس لین، کولن منرو، لیوک رونچی، ڈیوائن براو، سنیل نارائن، کیرون پولارڈ، عمران طاہر، کولن انگرام، مچل میکلنگن، تھسارا پریرا اور راشد خان شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا باقاعدہ آغاز 14 فروری 2019 سے ہوگا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*