Main Menu

ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد پر 4 ماہ کی پابندی عائد کر دی۔احمد شہزاد کی پابندی کی سزا کا اطلاق دس جولائی سے ہوگا۔اس طرح ان کی چار ماہ کی پابندی کی سزا دس اکتوبر کو ختم ہو جائے گی۔
ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد احمد شہزاد کو ان کے ڈپارٹمنٹ حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا تھا اور ان کا نام قائد اعظم ٹرافی کے ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست میں بھی شامل نہیں کیا گیا تھا۔احمد شہزاد کو پی ایس ایل چہارم کے لیئے ابتدائی ڈرافٹنگ میں بھی شامل نہیں کیا گیا ہے۔
پی سی بی کے مطابق احمد شہزاد پر پی سی بی اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی پر پابندی لگائی گئی ہے۔
ڈوپ ٹیسٹ کے لئے احمد شہزاد کا یورین سیمپل رواں سال 3 مئی کو فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، نتیجہ مثبت آنے پر ریویو بورڈ نے بھی تصدیق کردی تھی کہ اوپنر نے ممنوعہ دوا کا استعمال کیا، پی سی بی نے انہیں 10 جولائی کو چارج شیٹ جاری کرتے ہوئے ہر قسم کی کرکٹ سے معطل کرکے جواب طلب کرلیا تھا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164