Main Menu

دبئی ٹیسٹ: پہلے روزحفیظ اور امام کی شاندار بلے بازی

کہنہ مشق بلے بازمحمد حفیظ اور نوجوان امام الحق کی شاندار بلے بازی کی بدولت پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی گیند بازوں پر حاوی رہی۔

دونوں نے پہلی وکٹ پر دو سو پانچ رنز کی بڑی شراکت قائم کر کے پاکستان کے لیئے ایک بڑا مجموعہ کھڑا کرنے کی مضبوط بنیاد رکھی۔

حفیظ پندرہ چوکوںکی مدد سے شاندار ایک سوچھبیس رنز بنائے جبکہ امام الحق چھہتر رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔

تجربہ کار بلے باز اظہر علی اٹھارہ رنز کی انفرادی باری کھیل پائے۔ کھیل کے دوسرے روز حارث سہیل پندرہ اور محمد عباس ایک رنز پر اپنی باریاں شروع کر یں گے۔

پاکستان کی جانب سے ابھی اسد شفیق، بابر اعظم اور سرفراز احمد نے بلے بازی کرنی ہے جبکہ ٹیم کے دیگر اراکین میں وہاب ریاض،یاسر شاہ اور بلال آصف شامل ہیں۔

اس میچ کے لیئے پاکستان نے آل راﺅنڈر بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی جو سیدھے ہاتھ سے بلے بازی اور سیدھی ہی ہاتھ سے آف بریک گیند بازی کرتے ہیں۔وہ تین برس قبل پاکستان کی جانب سے تین ایکروزہ میچ بھی کھیل چکے ہیں۔

تینتیس سالہ بلال کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سیالکوٹ ریجن کی نمائندگی کر تے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*