Main Menu

عالمی بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ: انعام بٹ لگاتار دوسری بار عالمی چیمپئن

پاکستان کے سٹار پہلوان محمد انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کر لیا۔ترکی میں یونائیٹڈ ورلڈ ریسلنگ کے زیر اہتمام منعقدہ ورلڈ ریسلنگ چیمپیئن شپ میں

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے پہلوان نے90 کلو گرام کی کیٹیگری کے مقابلے میں جیورجیا کے ایراکلی مسی توری کو 4-1 سے شکست دے کر لگاتار دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

انہوں نے دوسرے راونڈ میں رافیل ڈی سلوا کو 0-4 سے مات دینے کے بعد تیسرے راونڈ میں رومانیہ کے متھائی نکولا پلاگھیا کو 0-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔

انعام نے سیمی فائنل میں یونان کے گریگوریوس کریریڈس کو 0-4 زیرکرنے سے قبل کوارٹر فائنل میں یوکرین کے وکٹر سلوویو کو 3-1 سے مات دی۔

یاد رہے کہ انعام بٹ نے رواں سال آسٹریلیا میں منعقدہ کامن ویلتھ گیمز ریسلنگ ایونٹ میں فری اسٹائل 86کلوگرام کیٹگری کے مقابلے میں ملک کے لیے پہلا طلائی تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164