Main Menu

دبئی ٹیسٹ: حارث سہیل کی اولین سینچری،آسٹریلیا کے سامنے رنز کا پہاڑ

دبئی کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے تیس رنز بنالئے۔ اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں چار سو بیاسی رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔

پاکستان نے پہلے دن کے سکور دو سو پچپن رنز تین کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز شروع کی تو محمد عباس ایک رن بنانے کے بعد آﺅٹ ہوگئے۔ حارث سہیل اور اسد شفیق نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں ایک سو پچاس رنز کا اضافہ کیا۔اسد شفیق ایک چھکا اور نو چوکے لگانے کے بعد اسی رنز پر کیچ آﺅٹ ہوئے۔

حارث سہیل نے کیرئر کی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی اور ایک سو دس رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔ان کی اننگز میں دو چھکے اور آٹھ چوکے شامل تھے۔بابر اعظم چار،سرفراز احمد پندرہ،بلال آصف بارہ اور یاسر شاہ تین رنز بناسکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے تین اور نیتھن لیون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ کے لیئے پاکستان نے آل راﺅنڈر بلال آصف کو ٹیسٹ کیپ دی جو سیدھے ہاتھ سے بلے بازی اور سیدھی ہی ہاتھ سے آف بریک گیند بازی کرتے ہیں۔وہ تین برس قبل پاکستان کی جانب سے تین ایکروزہ میچ بھی کھیل چکے ہیں۔
تینتیس سالہ بلال کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اور وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں سیالکوٹ ریجن کی نمائندگی کر تے ہیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*