Main Menu

دبئی ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا پر گرفت ، بلال آصف چھا گئے

دبئی کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔ اپنی دوسری باری میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 325 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوگئی اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

ٹیسٹ کے تیسرے دن آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں دو سو دو رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔اوپنرز عثمان خواجہ اور آرون فنچ نے ایک سو بیالیس رنز کی شراکت قائم کی۔

آرون فنچ پہلے آﺅٹ ہونے والے بیٹسمین تھے جو باسٹھ رنز بنانے کے بعد آﺅٹ ہوئے۔ پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلیا کی بقیہ بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور اگلے نو بیٹسمین مجموعی سکور میں صرف ساٹھ رنز کا اضافہ کرسکے۔

عثمان خواجہ نے پچاسی رنز سکور کئے۔پاکستان کی جانب سے پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بلال آصف نے چھ وکٹیں حاصل کیں۔فاسٹ بولر محمد عباس کے حصے میں چار وکٹیں آئیں۔

تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں پاکستان نے تین وکٹوں کے نقصان پر پنتالیس رنز بنائے۔ محمد حفیظ سترہ ، بلال آصف صفر اور اظہر علی چار رنز بناکر آﺅٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے ”جان ہالینڈ“ نے دو اور نیتھن لیون نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں چار سو بیاسی رنز بنائے تھے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*