Main Menu

دبئی ٹیسٹ آخری روز:جیت کے لیئے پاکستان کو سات آسٹریلوی وکٹیں درکار

پاکستان کی دبئی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی، آسٹریلوی ٹیم مشکلات کا شکار ہے، پاکستان نے 181 رنز 6 کھلاڑی آﺅٹ پر دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے کینگروز کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 462 رنز کا ہدف دیا، جواب میں آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں سنبھل کر لڑکھڑا گئی، عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو 87 رنز کا آغاز فراہم کیا تاہم فنچ کے آﺅٹ ہوتے ہی کینگروز بیٹنگ لائن اپ ڈگمگا گئی، آسٹریلیا نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک دوسری اننگز میں 3 وکٹوں پر 136 رنز بنائے تھے، کینگروز کو فتح کیلئے مزید 326 رنز اور پاکستان کو 7 وکٹیں درکار ہیں، عثمان خواجہ 50 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، محمد عباس نے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنایا۔
نوجوان پاکستانی تیز رفتار گیند باز محمد عباس ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ہم وطن گیند بازوقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد کی تیز ترین 50 وکٹوں کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے، کارنامہ انجام دینے کیلئے ایک وکٹ درکار ہے، اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ عباس جمعرات کو آسٹریلیا کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں وقار، آصف اور شبیر کا ریکارڈ توڑ دیں گے، اگر عباس کامیاب ہوئے تو وہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا یاسر شاہ کا ریکارڈ برابر کر لیں گے، یاسر نے 9 میچز میں اعزاز حاصل کیا تھا جبکہ عباس بھی کینگروز کے خلاف نواں ٹیسٹ کھیل رہے ہیں، وقار یونس، محمد آصف اور شبیر احمد نے 10 میچز میں کیریئر کی 50 وکٹیں مکمل کی تھیں۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164