Main Menu

نیشن لیگ فٹ بال: ہالینڈ نے سابق عالمی چیمپئن جرمنی کے پرخچے اڑا دیئے

یوئیفا نیشن لیگ کے ایک مقابلے میں ہالینڈ نے سابق عالمی چیمپئن جرمنی کو ایک یکطرفہ مقابلے میں تین صفر سے شکست دے دی۔

ہالینڈ کے  شہر ایمسٹرڈیم میں ہفتہ کی رات کھیلے گئے اس مقابلے میں میزبان ٹیم کی جانب سے پہلا گول ان کے کپتان فن دائیک نے ہیڈ کے ذریعے بنایا۔

دوسرا گول دی پے نے سکور کیا اور تیسرا گول وائنل دم نے میچ کے اختتامی لمحات میں بنایا۔

پچھلے دس میچوں میں جرمنی کی یہ پانچویں شکست ہے۔

اس ریکارڈ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ جرمنی فٹ بال ٹیم کے مینجر جوآکم لو کس قدر دباﺅ کا شکار ہیں۔

نیشن لیگ کے گروپ اے میں جرمنی اور ہالینڈ کے علاوہ فرانس بھی شامل ہے۔عالمی چیمپئن فرانس چار پوائنٹس کے ساتھ اس گروپ میں سرفہرست ہے۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164