Main Menu

نیشن لیگ فٹ بال: انگلستان نے 30سال بعد سپین کو سپین میں شکست دے دی

اولین نیشن لیگ فٹ بال کے مقابلے پیر کو بھی جاری رہے ۔ سب سے دلچسپ مقابلہ سپین اور انگلستان کے درمیان کھیلا گیا جس میں انگلستان نے میزبان ٹیم کو تین دو سے شکست دے دی۔

میچ کے آخری سیکنڈ میں سپین کے کپتان راموس نے ہیڈ کے ذریعے گول بنا کرایک گول کا خسارہ کم کر دیا لیکن ساتھ ہی ریفری نے میچ ختم کرنے کے لیئے سیٹی بجا دی۔

اس سے قبل نے سپین کے لیئے الکاسر نے پہلا گول دوسرے ہاف کے وسط میں سکور کیا۔

ہاف ٹائم پر انگلستان کو سپین پر تین صفر کی برتری حاصل تھی۔انگلستان کی جانب سے رحیم سٹرلنگ نے دو اور مارکوس رشفرڈ نے ایک گول بنایا۔
دوسرے ہاف میں انگلش گولی کے فاﺅل پر سپین کے کھلاڑیوں کا ماننا تھا کہ انہیں پینلٹی ملنا چاہیے لیکن ریفری نے کارنر کک کا اشارہ کیا جس پر سپین کے کھلاڑی سٹپٹا اٹھے۔

یہ انگلستان کی سپین میں سپین کے خلاف تیس سال میں پہلی کامیابی ہے۔
پیر کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں بوسنیا نے ناردرن آئرلینڈ کو دو صفر سے شکست دی۔

سوئٹزرلینڈ نے آئس لینڈ کو دو ایک سے ہرایا اور ایسٹونیا اور ہنگری کا مقابلہ تین تین گول سے برابر رہا۔






Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked as *

*

Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164 Warning: Use of undefined constant WP_PB_URL_AUTHOR - assumed 'WP_PB_URL_AUTHOR' (this will throw an Error in a future version of PHP) in /customers/b/5/3/jeetpakistan.com/httpd.www/wp-content/plugins/adsense-box/includes/widget.php on line 164